افطار دسترخوان کی بڑھائیں شان لوبیا چاٹ سے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ چنا چاٹ کھاتے کھاتے بور ہوگئے ہیں تو درج ذیل ترکیب سے آج بنائیں مزیدار لوبیا چاٹ اور بڑھائیں افطار دسترخوان کی شان۔
اجزاء:
لوبیا 2 کپ، نمک حسب ذائقہ، چاٹ مسالا 1 کھانے کا چمچ، زیرہ 1 کھانے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا، املی کا پیسٹ ½ کپ، لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، پیاز ¼ کپ (چوپ)، پودینہ 4 کھانے کے چمچ پسا ہوا، دھنیا 4 کھانے کے چمچ پسا ہوا، ہری مرچ حسب ضرورت پسی ہوئی، ٹماٹر ¼ کپ (چوپ)، لیموں، ہری مرچ گارنش کے لیے۔
ترکیب:
سب سے پہلے لوبیا کو اُبال لیں۔
اب ایک پیالے میں لوبیا، نمک، چاٹ مسالا، زیرہ، املی کا پیسٹ، لال مرچ، پودینہ، پیاز، دھنیا، ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر مکس کریں۔
مزیدار لوبیا کی چاٹ تیار ہے، لیموں اور ہری مرچ سے گارنش کرکے سرو کریں۔ یہ چاٹ افطار کے لیے ذائقے میں بہترین اور صحت کے لیے بھی معاون ہے۔