4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی
گڑھی خدابخش (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس جلسے سے خطاب کریں گے۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔