صنم سعید کی 7 مختلف ممالک کے لہجوں میں انگریزی بولنے کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید کی 7 مختلف لہجوں میں انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیو کلپ 2 سال پرانے سونیا رحمٰن کے ٹی وی شو کا ہے جو اب وائرل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صنم سعید پہلے آسٹریلین لہجے میں انگریزی بول رہی ہیں پھر برطانوی، امریکی لہجہ، روسی اور پھر بھارتی لہجے سمیت دیگر ممالک کے لہکوں میں روانی سے انگریزی بول رہی ہیں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے جرمن اور جنوبی افریقی لہجے میں بھی انگریزی بولنے کی کوشش کی، اداکارہ کی صلاحیت دیکھ کر میزبان بھی حیران رہ گئیں اور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
صنم سعید کی جانب سے روانی میں مختلف ممالک کے لہجوں میں انگریزی بولنے پر مداح بھی تعریف کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Biography (@pakistanbiography)