ضمنی انتخاب میں جے یو آئی اور بی این پی کا اتحاد جیت کیساتھ تاریخ دہرائے گا، سردار اختر مینگل


وڈھ(قدرت روزنامہ)مینگل کوٹ وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور مولانا قمر الدین کی ملاقات۔ جے یو آئی بی این پی اتحاد قائم ہے، ضمنی انتخابات میں حلقہ پی بی 20 وڈھ سے اپنے اتحادی جماعت بی این پی کو سپورٹ کرے گی۔ جمعیت اور بی این پی کا اتحاد جھالاوان کی تاریخ کے مضبوط اتحادوں میں سے ہوتا ہے، اب کی بار بھی یہ اتحاد جیت کیساتھ تاریخ دہرائے گا۔ کوٹ مینگل وڈھ میں جے یو آئی خضدار کے ضلعی ذمہ داران حلقہ وڈھ کے ذمہ داران اور بی این پی کے مرکزی سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان ضمنی انتخابات کے متعلق اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے مرکزی سرپرست وضلعی امیر مولانا قمرالدین ضلعی نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، تحصیل وڈھ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصبور مینگل سمیت خضدار، کنجڑ، پھیشی کپر، اورناچ سمیت وڈھ کے جمعیت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے متعلق گفت و شنید کی گئی اور نئے عزم کیساتھ حلقہ پی بی 20 وڈھ سے بی این پی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا عزم کیا گیا۔ ساتھ ہی الیکشن کے متعلق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ جے یو آئی بی این پی کے کارکنوں کو بھرپور انداز میں الیکشن مہم چلانے اور ڈور ٹو ڈور ورکنگ کرنے کی تاکید کی گئی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی سرپرست مولانا قمرالدین کا کہنا تھا کہ ہمارا معاہدہ 8 فروری کے قومی انتخابات کے وقت طے پاگیا تھا جس کے پابند ہیں، البتہ مرکزی جماعت کے بائیکاٹ کے فیصلے کے متعلق مشاورت ضرور کریں گے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد روز اول سے تاریخی رہا ہے، حالیہ ضمنی انتخابات میں اس کو مزید پختگی کیساتھ دوام بخشیں گے۔ اجلاس میں جے یو آئی کے رہنماءمولانا عبدالکریم متوکل، مولانا غلام رسول مینگل، مولانا بشیر احمد عثمانی، طلحہ قمر، حافظ حسین احمد، مولانا فیض اللہ، مولانا قاضی عبدالقادر، حافظ جمیل احمد ابرار، مولانا یاسین منان گوارانی، حافظ رفیق احمد گوارانی، مولانا محمد عالم ذگر مینگل، مولانا عبیدالرحمن، قاضی عبدالجلیل کنجڑ، مولانا خیر محمد، مولانا ناصراحمد، مولانامحمد جان گرپرہ، مفتی رفیق احمد، مولانا سلیم اللہ مینگل، حافظ محمد قریشی، مولانا فضل الرحمن شیخ، مولانا عبدالواحد شیخ، مولانا میر محمد دراکھالہ، مولانا عبالصمد قلندرانی، حافظ احسان اللہ رئیسانی۔مولنا بشیر احمد ڈاکٹر شکیل احمد۔سمیت ودیگر بھی شریک تھے۔