دو مائیں آگئیں تو میری ماں نے گھر چھوڑ دیا.. نادیہ حسین کا ماضی سے متعلق حیران کن انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”ابا غصے کے تیز تھے جس کی وجہ سے میری ماں کو کافی مسائل ہوتے تھے. ایک دن میری دوسری ماں آگئیں اور جب 2 مائیں ہوئیں توامی نے گھر چھوڑ دیا اور میکے چلی گئیں”
یہ کہنا ہے معروف ماڈل اور ڈینٹسٹ نادیہ حسین کا جنھوں نے ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے کچھ ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا جن سے شاید ہی کوئی واقف ہو.
نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری ماں کلاسک موسیقی کی گلوکارہ ٹینا ثانی ہیں. وہ جب پاکستان آئیں تو انھوں نے اور ان کی والدہ نے مل کر نانی کے گھر میں بچوں کی پرورش کی.
نادیہ کا کہنا تھا کہ اماں ابا علیحدہ ہوگئے تھے لیکن وہ اور بہن بھائی والد سے ملتے تھے. ان کی ماڈلنگ کرنے میں بھی والد نے سپورٹ کیا جس کے بعد والدہ نے اجازت دی. البتہ کافی سال بعد جب بچے بڑے ہوگئے تو ماں باپ دونوں دوبارہ ایک ساتھ ہوگئے.