میرا کیا قصور تھا؟ 42 برس بعد صاحبہ کی باپ سے پہلی ملاقات! باپ بیٹی دونوں رو پڑے، دیکھیں ویڈیو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”جب میں پیدا ہوئی تو آپ نے میری شکل تک نہیں دیکھی. آپ کا دل نہیں کیا کہ آپ اپنی بیٹی کو دیکھیں”۔
یہ شکوہ ہے صاحبہ کا جو زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملیں. اس موقع پر صاحبہ کے والد امام ربانی گاڑی سے اترے تو صاحبہ فوراً ہی روتے ہوئے ان کے گلے لگ گئیں. صاحبہ نے باپ سے شکایت کرتے ہوئے پوچھا کہ “میرا کیا قصور تھا”
واضح رہے کہ ماضی کی مشہور اداکارہ صاحبہ نے 42 سال میں پہلی بار اپنے سگے باپ سے ملاقات کی. اس حوالے سے یوٹیوب پر وی لاگ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’11 مارچ کو میری زندگی کا ایسا وقت آیا جو میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں آیا. اس سال میں زندگی میں پہلی بار فادرز ڈے مناؤں گی”۔

وی لاگ کے ایک منظر میں امام ربانی صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “تمہارے لیے میری سانسیں بچی ہوئی ہیں، اب تو مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا، اللہ نے ملانا تھا۔ میں صرف چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں، مجھ سے بہت بڑا قصور ہوگیا، اتنی عمر گزر گئی، تم بھی کچھ بولو”۔
جس کے جواب میں صاحبہ کہتی ہیں کہ کچھ نہیں، آپ مجھے پھر چھوڑ دیں گے”۔
امام ربانی کا کہنا تھا کہ انہیں گھر میں کوئی داخل نہیں ہونے دیتا تھا تو وہ کیا کرتے، قبر میں ٹانگیں ہیں بوڑھا ہوگیا ہوں”۔
یاد رہے کہ صاحبہ اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں جن کی پہلے شوہر سے بیٹی کی پیدائش سے پہلے ہی طلاق ہوگئی تھی. صاحبہ ایک انٹرویو میں یہ بات کہہ چکی ہیں کہ ان کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی جو بہت اچھے تھے.