زارا نور اور اسد صدیقی کے گھر بیٹی کی پیدائش.. ننھی پری کا کیا نام رکھا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کہتے ہیں نا کہ خدا کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں. چند برس پہلے بیٹے کے دکھ سے گزرنے والی شوبز کی مشہور جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو اللہ نے ایک بار پھر اولاد کی خوشی سے نوازا ہے۔
اسد اور زارا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ’ ہم اعلان کرتے ہیں کہ الحمداللہ ہم دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں”
ساتھ ہی بیٹی کا نام بھی بتا دیا. زارا اور اسد نے اپنی پھول سی بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے اور مداحوں سے بچی کے حق میں دعاؤں کی درخواست کی ہے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے زارا اور اسد اپنا بیٹا کھو چکے ہیں. پری میچور بے بی ہونے کی وجہ سے بچہ چند دن میں ہی اللہ کو پیارا ہوگیا تھا جس کے بعد زارا اکثر ذہنی تناؤ کا شکار رہنے کا اعتراف بھی کرچکی تھیں.