تینوں شادیاں محبت کی ہیں.. بیٹے کی عروسہ خان کے ساتھ شاپنگ! اقرار الحسن کی نجی زندگی سے متعلق نئے انکشافات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”میں ایک سے زائد شادیوں کو خوبصورت بنا کر اس لیے پیش نہیں کرتا کیونکہ ہمارے معاشرے میں اسے بُرا سمجھا جاتا ہے اور گھروں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں. ہر مرد ایک سے زیادہ شادیاں نہیں کرسکتا . تین شادیاں کرنے کی ہمت ہر مرد کے پاس نہیں ہے. یہ بہت مشکل کام ہے”
یہ کہنا ہے معروف میزبان اقرار الحسن کا جنھوں نے نادر علی کے پوڈکاسٹ میں بالآخر اپنی تیسری شادی کی تصدیق کردی.
اقرار الحسن نے انکشاف کیا کہ انھوں نے تینوں بار محبت کی شادی کی البتہ پہلی بیوی قرۃ العین سے انھیں زیادہ محبت ہے جس کی ایک وجہ اولاد اور دوسری وجہ یہ ہے کہ وہ میری خوشی میں خوش ہیں.
اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد شادیاں اس وقت ممکن ہیں جب مرد سے جڑی پہلی خواتین راضی ہوں اور اچھی ہوں.
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے اقرار الحسن کی اینکر عروسہ خان سے شادی کی خبریں وائرل ہیں. دوسری جانب عروسہ نے بھی پہلے ان خبروں کی تردید کی البتہ اب وہ اپنے وی لاگز میں خود کو بلا جھجھک اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ کے طور پر متعارف کروا رہی ہیں.

گزشتہ وی لاگ میں عروسہ، اقرار اور قرۃ کے بیٹے بالاج کے ساتھ شاپنگ پر بھی گئی تھیں اور قرۃ سے ان کی کافی دوستی بھی ہے جبکہ فرح اقرار اس معاملے پر گفتگو کو نظر انداز کرتی ہیں.