وزیراعظم ہاؤس آمد سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر ن لیگی وزرا نے شیراز کا استقبال کیا . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جب شیراز وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے دوران وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا جس پر شیراز کا کہنا تھا کہ ’آج میں وزیراعظم بن گیا ہوں . ‘ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے شیراز سے پوچھا کہ میرا نام کیا ہے جس پر شیراز نے کہا ’شہباز شریف انکل . ‘ شیراز کا کہنا تھا کہ ’مجھے وزیر اعظم سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم صاحب بہت اچھے ہیں، انہوں نے ہمارے گاؤں میں سکول اور ہسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے . ‘ چھ سالہ محمد شیراز کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے ہے اور وہ پاکستان کے سب سے کم عم ولاگر ہیں . ان کے یوٹیوب چینل کا نام ’شیرازی ویلج ولاگز‘ ہے جس پر 10 لاکھ سے بھی زیادہ سبسکرائبرز ہیں . شیراز کی چھوٹی بہن مسکان بھی ان کے ولاگز کا حصہ ہوتی ہیں اور دونوں بہن بھائی اپنی معصومانہ حرکات اور بلتی لہجے میں گفتگو کے باعث عوام میں کافی مقبول ہو چکے ہیں . حال ہی میں شیراز اور ان کی بہن نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات کا حصہ بھی بنے تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف ننھے ولاگر محمد شیراز نے پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے .
محمد شیراز، جو آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں، نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگ اپلوڈ کیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کا احوال شیئر کیا ہے .
متعلقہ خبریں