گوادر اور تربت میں سیکورٹی فورسز نے خودکش حملوں کو ناکام بنا دیا، سرفراز بگٹی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر اور تربت میں سیکورٹی فورسز نے جاںبازی سے خودکش حملوں کا مقابلہ کیا اور جلد ہی عسکریت پسندوں کا خاتمہ کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور بڑی تعداد میں تھے اور ایسے حملوں کو روکنا کوئی آسان بات نہیں اس پر ہم سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تربت نیول بیس پر حملے کا تاثر درست نہیں، تربت ایئرپورٹ کے سویلین سائٹ پر دہشت گرد نالے میں داخل ہوئے۔