اہم پی ٹی آئی رہنما پاکستان سے باہر جانےکیلئے تیار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے عامر ڈوگر کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے ریمارکس دیےعامر ڈوگر 3 اپریل سے 9 اپریل تک عمرہ ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں ، عدالت نے عامر ڈوگر کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔
عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔
عدالت نے عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔