معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤ برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا . انسداد اسمگلنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے .

معیشت کی بہتری کے لیے سیاسی و انتطامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے .
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو صوبوں میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے . چیلنجز پر وہی قومیں قابو پاتی ہیں جو ہمت نہیں ہارتیں . یقین ہے پاکستانی قوم عزت و ہمت سے مسائل کو حل کرے گی . ملکی ترقی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا، معیشت کو بہتر اور مضبوط کرنے کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے .
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کررہے ہیں . گزشتہ 24 روز میں معیشت کے حوالے سے مختلف اجلاس کیے . چیلنجز کو سمجھنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے . پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا . وفاق، صوبے اور ادارے سب مل کر یکسو ہو جائیں .
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کو غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ نے بے پناہ نقصان پہنچایا . اتحادی حکومت نے 2022 میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دی تھی . جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے وہ افغانستان اسمگل ہونے سے نقصان ہوا . بجلی چوری سے سالانہ 400 سے 500 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے . شعبہ پیٹرولیم میں بھی گیس چوری سے نقصان ہو رہا ہے .
انہوں نے کہا کہ رواں سال محصولات کا 9 کھرب کا تخمینہ ہے . 2700 ارب روپے کے محصولات سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں . نگراں حکومت میں شعبہ توانائی میں 58 ارب روپے کی چوری ریکور ہوئی . نگراں حکومت میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق ٹھوس ادامات کیے گئے . آرمی چیف اور صوبوں کے تعاون سے انسداد اسمگلنگ میں مدد ملی ہے .
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ارادہ ہو تو تمام رکاوٹیں ختم ہو جاتی ہیں . ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کردیا ہے . ایف بی آر ٹریبونلز کے سربراہ میرٹ پر لیں گے . ٹریبونلز میں زیر سماعت مقدمات کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں گے . ملکی ترقی لیے لیے صنعت و زراعت کا فروغ ناگزیر ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بشام واقعہ سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی . دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری ذمشترکہ ذمے داری ہے .

. .

متعلقہ خبریں