بشام خود کش حملہ؛ پاکستان سیکیورٹی بڑھائے اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کرے، چین


بیجنگ(قدرت روزنامہ) چین نے خیبرپختونخوا میں چائنیز انجیئنروں پر ہوئے خود کش حملے کے بعد پاکستان سے ٹھوس اقدامات اور سیکیورٹی بڑھانے سمیت سیکیورٹی رسک کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا جس نے فوری طور پر پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنی کے ساتھ ایمرجنسی ریسپانس پر کام شروع کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ ورکنگ گروپ کے سربراہ بائی تیان نے پاکستانی وزیر خارجہ، سیکریٹری خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور پاکستانی فریق سے بشام حملے کی فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
لی جیان بائی تیان نے کہا پاکستان ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے سیکیورٹی بڑھائے اور سیکیورٹی رسک کو مکمل ختم کرے، پاکستان چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔