ضمنی الیکشن، افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینسل کیا، حماد اظہر


لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے لئے پی پی 93 بھکر میں محمد افضل خان ڈھانڈلہ کا ٹکٹ کینسل کردیا، حماد اظہر کا کہنا ہے کہ افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینسل کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی 93 بھکر میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے سب کی رائے کو بانی چیئرمین تک پہنچایا گیا۔
حماد اظہر کے مطابق بانی ہی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرار پر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، مجموعی رائے اس کے خلاف ہونے پر انہوں نے تنظیم کو معاملے کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا۔