لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر صحت پنجاب نے شاہ کوٹ کے سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ٹک ٹاک بنانے کا نوٹس لے لیا .
سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب نے شاہ کوٹ اسپتال کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ جاوید کو معطل کردیا .
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن رانا ریاض احمد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 72 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی .