شاہ رخ خان بالی ووڈ میں ’آؤٹ سائیڈر‘ کی بہترین مثال ہیں، کیرتی سینن
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ میں ایک مکمل آؤٹ سائیڈر کی بہترین مثال ہیں۔ ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر ایک کا اپنا سفر اور پریشر ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران 33 سالہ کیرتی نے کہا کہ انہوں نے اپنا سفر ایک اسٹار کڈ ٹائیگر شیروف کے ساتھ شروع کیا اور ہم دونوں پر مختلف قسم کا پریشر تھا، جہاں ٹائیگر پر اپنے والد سے تقابل کا دباؤ تھا تو میں نو وارد تھی۔
انجینئرنگ گریجویٹ سے اداکاری کا طویل سفر طے کرکے نیشنل ایوارڈ جتینے والی دہلی سے تعلق رکھنے والی کیرتی سینن بالی ووڈ میں ایک آؤڈ سائیڈر تھیں۔
لیکن گزشتہ 9 برسوں کے دوران انہوں نے عمدہ پرفارمنس سے اپنی جگہ بنائی۔ واضح رہے کہ آج ہی انکی فلم کریو ریلیز ہوئی جس میں وہ کرینہ کپور اور تبو کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں۔
کیرتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی اب ممبئی کو اپنا مسکن بنا لیا ہے، جبکہ انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان سائیڈر آؤٹ سائیڈ بحث کا بہترین سیٹلر قرار دیا۔