لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نےچیئرمین نادراکی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نےلیفٹنٹ جنرل محمد منیرافسر کو3سال کیلئے چیئرمین نادراتعیناتی کی منظوری دیدی ۔تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی ،نگران حکو مت نے ان کی تقرری تاحکم ثانی کی تھی
ذرائع کے مطا بق نگران حکومت نےلیفٹننٹ جنرل محمدمنیرافسرکی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی۔حا ضرسروس آفیسر کی چیئرمین نادراتعیناتی کیلئےمتعلقہ رول شامل کرنےکی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعےوزارت داخلہ کی سمری منظورکرلی ہے۔ متعلقہ رولز کے تحت نگران دورکی تعیناتی کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔ الیکشن ایکٹ کےسیکشن230 کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔
وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔رول7اے کےتحت کسی بھی حاضر سروس آفیسر کوقومی مفاد میں چیئرمین نادراتعینات کیاجاسکتا ہےبشرطیکہ کہ حاضرسروس آفیسر کا عہدہ گریڈ 21سےکم نہ ہو۔محمد منیرافسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔