اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کیلیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
کراچی(قدرت روزنامہ)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کیلیے مشاورتی تھنک ٹینک تشکیل دیدیا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ملک کے اعلیٰ معاشی ماہرین، گورننس ایکسپرٹس، صنعت کاروں، انٹرپرینیورز، سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا تھنک ٹینک تشکیل دیا۔
اس باڈی کی سربراہی ڈاکٹر گوہر اعجاز سابق نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور سرمایہ کاری کریں گے اور اس کا نام ایف پی سی سی آئی تھنک ٹینک برائے پاکستان اکنامک ری وائیول اینڈ گروتھ ہو گا۔
صنعت کار، بشیر جان محمد، کیپیٹل مارکیٹس ایکسپرٹ عارف حبیب، سیریل انٹر پرینیور محمد علی ٹبہ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور میاں محمد ادریس اور غضنفر بلور، ٹاپ ایکسپورٹر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، سی ای او ٹی ڈی اے پی زبیر موتی وال، چیئرمین اپٹما آصف انعام ،سابق صدر لاہور چیمبر شہزاد علی ملک ممبران میں شامل ہیں۔