کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہے گا، تاہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ژوب ، بارکھان ، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
صوبے میں موسم کی صورت حال کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں 6،زیارت 2 ، چمن 11، ژوب میں 10، سبی میں 19، نوکنڈی میں 10، تربت میں 17 ، ساحلی علاقے جیوانی میں 20 اور گوادر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .