پنجاب اسمبلی؛ 600 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی نے 600 ارب روپے سے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی . ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے بجٹ کی منظوری پر اسمبلی ملازمین کو خوشخبر ی دے دی اور اسمبلی ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دینے کا اعلان کردیا .

ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے گلوٹین قانون کا اطلاق کر دیا .
پنجاب اسمبلی نے جیلز اینڈ کونویکٹ سیٹلمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 23ارب 25کروڑ 12لاکھ 9ہزارکے مطالبات زر منظور کرلیے . پنجاب اسمبلی نے پبلک ہیلتھ کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 6ارب 38کروڑ 26لاکھ سات ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے .
پنجاب اسمبلی نے وٹرنری کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 2 ارب 64کروڑ 18لاکھ 80ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے .
پنجاب اسمبلی نے متفرق ڈیپارٹمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 66 کروڑ 40لاکھ ایک ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کرلیے . ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا .

. .

متعلقہ خبریں