پنجاب اسمبلی؛ 600 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی نے 600 ارب روپے سے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے بجٹ کی منظوری پر اسمبلی ملازمین کو خوشخبر ی دے دی اور اسمبلی ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے گلوٹین قانون کا اطلاق کر دیا۔
پنجاب اسمبلی نے جیلز اینڈ کونویکٹ سیٹلمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 23ارب 25کروڑ 12لاکھ 9ہزارکے مطالبات زر منظور کرلیے۔پنجاب اسمبلی نے پبلک ہیلتھ کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 6ارب 38کروڑ 26لاکھ سات ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔
پنجاب اسمبلی نے وٹرنری کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 2 ارب 64کروڑ 18لاکھ 80ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔
پنجاب اسمبلی نے متفرق ڈیپارٹمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 66 کروڑ 40لاکھ ایک ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کرلیے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

Recent Posts

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

5 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

6 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

9 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

41 mins ago