آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں آج (اتوار) سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے . زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے .

موسم سے متعلق پیش گوئی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ آج(اتوار) سے کراچی میں سمندری ہوائوں کی رفتار میں کمی متوقع ہے . ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار سے شہر قائد کا درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے .
شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ بلوچستان کی مغربی سمت کی ہواِئیں چلنے کے سبب ہوگا . اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ صبح سے شام کے درمیان سمندری ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں