اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان ہوں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آئندہ ہفتے حلف برداری کے بعد سینیٹ میں لیڈرآف دی ہاوس کی حیثیت سے کام کر تے رہیں گے۔ اعلیٰ سیاسی ذرائع نے باور کرایا ہے کہ اسحاق ڈار جو 2022 کی آخری سہ ماہی میں سینیٹ میں لیڈر آف دی ہائوس کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں
انہیں وزیراعظم شہباز شریف نے اس کام کے لئے چنا ہے۔ وزیراعظم کو سینیٹ میں اور قومی اسمبلی دونوں میں قائد ایوان تصور کیاجاتا ہے اور وہ کسی ایک رکن کو ہاوس کی کارروائی کے دوران اپنی نمائندگی لئے چنتے ہیں۔