والد نے صرف ایک دفعہ پٹائی کی تھی، رنبیر نے وجہ بھی بتادی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے والد رشی کپور نے صرف ایک مرتبہ سخت پٹائی کی تھی۔رنبیر کپور نے والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی پہلی قسط میں شرکت کی۔
اس موقع پر رنبیر کپور نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ والد رشی کپور نے مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر کس طرح سخت پٹائی کی تھی۔
بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’اینیمل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور نے بتایا کہ پاپا بہت زیادہ مذہبی تھے، میرے خیال میں اس وقت میری عمر آٹھ یا نو سال ہوگی، میں چپل پہن کر مندر کے اندر چلا گیا تھا، جس پر انہوں نے میری سخت پٹائی کی تھی۔
بالی ووڈ اداکار نے اراہِ مذاق کہا کہ والدہ بچپن میں مجھے مارتی رہتی تھیں ایک بار تو انہوں نے ہینگر سے بھی مارا تھا۔ رنبیر کپور آخری مرتبہ سندیپ ریڈی وینگا کی فلم ’اینیمل‘ میں دکھائی دیے تھے، گذشتہ سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔