کریتی سینن کو کس طرح کے پارٹنر کی تلاش؟ اداکارہ نے بتادیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کو کس طرح کے پارٹنر کی تلاش ہے؟ جس کے حوالے سے انہوں نے دلچسپ بات بتادی۔ 2024 کریتی سینن کیلئے بہت ہی زبردست ثابت ہوا ہے، ان کی پہلی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ ہٹ ہوئی اور اب ان کی نئی فلم ’کریو‘ نے بھی باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں کریتی سینن کا کہنا تھا کہ وہ ایک دیسی آدمی کے ساتھ رہنا پسند کریں گی۔ ان کا پارٹنر کم از کم ہندی سمجھتا ہو۔کریو کی اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی سفید فام سے متاثر نہیں ہوئیں، سوائے ریان گلوسنگ کے جسے انہوں نے بہت زبردست پایا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں اپنے لیے ایسا پارٹنر پسند کروں گی جو تھوڑا بہت دیسی بھی ہو۔یاد رہے کہ کریتی سینن کی نئی فلم کریو کافی پسند کی جارہی ہے، کریو سے متعلق مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ فلم نے گزشتہ روز ریلیز ہوتے ہی 20 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
فلم کریو کو راجیش اے کرشنا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس میں کریتی سینن کے علاوہ کرینہ کپور اور تبو بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں جبکہ کپل شرما اور دلجیت دوسانجھ بھی اس میں نظر آئے ہیں۔
کریو کے بعد اب کریتی سینن فلم اسٹار کاجول کے ساتھ نیٹ فلکس فلم دو پتی میں نظر آئیں گی، جس کا ٹیزر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا۔