وزیر اعظم نے اگلے پانچ سال کے لیے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے،عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظمشہباز شریف نے اگلے پانچ سال کے لیے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے ہیں . لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں کو باقاعدہ دستاویز کے ذریعے تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان سے کیا توقعات ہیں اور انہوں نے کیا کرنا ہے .

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اس معاملے پر کوشش کی ہے اور ہر وزارت کو حقیقت پر مبنی اہداف دیے گئے ہیں، وزارت خزانہ کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ مہنگائی میں، بیروز گاری میں کمی کرنی ہے، شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے، آئی ایم ایف کے معاملات کو مکمل کرنا ہے، قرضہ جات کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے بھی ہدف دیا گیا ہے . عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم ہر وزارت کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہیں کہ یہ اگلے 6 مہینے، دو سال یا پانچ سال کے اہداف ہیں اور ہم توقع رکھتے ہین کہ آپ انہیں پورا کریں گے، پہلی دفعہ وازرتوں کو تحریری طور پر یہ اہداف ارسال کیے گئے ہیں، جب کابینہ کا اجلاس ہوگا تو وزارتوں سے جواب بھی لیا جائے گا اور اچھی کارکردگی والے وزرا کی ستائش بھی جائے گی . وفاقی وزیر نے کہا کہ خود احتسابی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے، آئی ٹی کے ذریعے نیا نظام لایا جائے گا کہاں وزراتوں کی کارکردگی کو جج کیا جائے گا، یہ اہداف انتہائی کلیئر ہیں جیسے تجارتی خسارہ کم کرنا، زر مبادلہ بڑھانا، آئی ٹی کے شعبے میں ایکسپورٹس کو بڑھانا اور پے پال جیسی سہولیات کو فعال کرنا، ملک مین جدید ڈیجیٹل نظام کا نفاذ، یہ انتہائی کلیئر ٹارگٹ ہیں . ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا کا ہدف دیا گیا ہے، دہشتگردی کے وقعہ کی روک تھام کے لیے جدید بنیادوں کے نظام کو وضع کرنے، غیر قانونی غیر ملکی مقیم، اسمگلنگ کی روک تھام وغیرہ کے لیے اہداف بھی دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں