عائشہ عمر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار کیسے ہوئیں؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں انتہائی پیچیدہ ’کالر بون‘ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ ہونے والے 8 قبل ٹریفک حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا اور ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ڈرائیور تیز گاڑی چلا رہے تھے۔
اپنی سرجری سے قبل عائشہ عمر نے نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان ٹرانمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سرجری سے متعلق تفصیلاً گفتگو کی۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ ایک دکان کی اوپننگ ایونٹ کے لیے اُس وقت حیدرآباد جارہی تھیں، وہ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کی گاڑی میں جارہی تھیں اور انہی کے ڈارئیور بہت تیز گاڑی چلا رہے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’سڑک ٹوٹی ہوئی تھی اور اظفر کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا، میں انہیں روک رہی تھیں کہ آہستہ گاڑی چلائیں لیکن بات نہیں سنی اور میں نے بھی کچھ نہیں کہا۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ان کی یہ غلطی تھی کہ چونکہ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اس لیے انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا، جب حادثہ ہوا تو وہ سامنے والی سیٹ سے ٹکرائیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ٹریفک حادثے کے واقعہ کے بعد اب وہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ باندھتی ہیں چاہے گاڑی 15 کلو میٹر کی رفتار پر ہی کیوں نہ چل رہی ہو۔
ادکارہ نے بتایا کہ ڈرائیور بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا، اس دوران سڑک پر بہت بڑا ہول تھا جس سے بچنے کی کوشش میں ایک ٹرک اچانک ان کی گاڑی کے سامنے آگیا، گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اور حادثہ ہوگیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’کسی نے ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کیا، ٹرک نے انڈیکیٹر نہیں دیا، میں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی، جو میری غلطی ہے، آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کو اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف تھا ہے کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری کردی گئی ہے، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کئی سالوں تک علاج اور تھیراپی کروانے کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں، کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب بہتر محسوس کررہی ہوں‘۔
عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ ان کے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا گیا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

16 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

16 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

22 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

27 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

37 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

42 mins ago