وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم ہوگئے، جعلی ای-میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں . ’ڈان نیوز‘ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا کر اس حوالے سے متنبہ کردیا .

مراسلے کے مطابق ’جے ایس کوآرڈ‘ کےنام سے جنم لینے والی جعلی ای-میلز زیر گردش ہیں، فیک ای-میلز کے ساتھ خطرناک ’پے لوڈز‘ منسلک ہیں، یہ فیک ای-میلز وزارتوں کے نیٹ ورک/سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں . ذرائع کے مطابق مراسلے میں وزارتوں، ڈویژنوں کو انجان، غیر انجان ای-میلز موصول ہونے پر محتاط رویہ اپنانے، اہم معلومات کی درخواست کرنے والی ای-میلز کی اسکروٹنی کرنے جبکہ موصول ای-میل کا ایڈریس اورڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے . مراسلے میں انجان ای میل آئی ڈی سے موصول ہونے والی ای-میل کے ساتھ منسلک دستاویز نہ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں