اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم ہوگئے، جعلی ای-میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا کر اس حوالے سے متنبہ کردیا۔
مراسلے کے مطابق ’جے ایس کوآرڈ‘ کےنام سے جنم لینے والی جعلی ای-میلز زیر گردش ہیں، فیک ای-میلز کے ساتھ خطرناک ’پے لوڈز‘ منسلک ہیں، یہ فیک ای-میلز وزارتوں کے نیٹ ورک/سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں وزارتوں، ڈویژنوں کو انجان، غیر انجان ای-میلز موصول ہونے پر محتاط رویہ اپنانے، اہم معلومات کی درخواست کرنے والی ای-میلز کی اسکروٹنی کرنے جبکہ موصول ای-میل کا ایڈریس اورڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مراسلے میں انجان ای میل آئی ڈی سے موصول ہونے والی ای-میل کے ساتھ منسلک دستاویز نہ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…