عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کا پہلا پیار کون؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹارز کے معاشقوں، شادیوں اور ناکامیوں کا سلسلہ کافی پرانا ہے۔ ورون دھون سے لے کر کرن دیول تک کئی ایسے ستارے ہیں جنہوں نے اپنی پہلی محبت کو اپنا ہم سفر بنایا، جب کہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنی پہلی محبت سے دور ہو گئے اور بعد میں کسی اور کو اپنا ہم سفر منتخب کیا۔ عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا سے لے کر رنبیر کپور، رنویر سنگھ تک کئی سلیبریٹیز کے نام اس فہرست میں شامل ہیں۔
عالیہ بھٹ اب رنبیر کپور سے شادی کرچکی ہیں اور اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ ان دونوں کی ایک بیٹی راہا بھی ہے جس سے یہ جوڑا بے پناہ محبت کرتا ہے لیکن انڈسٹری میں آنے سے پہلے عالیہ بھٹ، علی دادرکر کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔
سوناکشی سنہا کا نام کافی عرصے سے ظہیر اقبال کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، لیکن یہ الگ بات ہے کہ اداکارہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے آدتیہ شراف کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ تاہم ان کا رشتہ 2 سال کے اندر ہی ٹوٹ گیا۔
رنبیر کپور کا نام دپیکا، کترینہ سمیت کئی حسیناؤں کے ساتھ جڑا ہے لیکن اگر ہم ان کی پہلی محبت کی بات کریں تو اداکار کی پہلی محبت اونتیکا ملک ہیں۔ جس نے بعد میں عامر خان کے بھانجے عمران خان سے شادی کی تھی۔ حالانکہ اب اونتیکا بھی عمران سے علاحدگی اختیار کرچکی ہیں۔
فلموں میں آنے سے پہلے دیپیکا پڈوکون نہار پانڈیا کو ڈیٹ کرتی تھیں۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب اداکارہ ماڈلنگ کر رہی تھیں۔جیکلین فرنانڈس نے جب فلموں میں قدم رکھا تھا، تب وہ بحرین کے شہزادہ حسن بن راشد الخلیفہ کی محبت میں گرفتار تھیں۔
کبھی انوشکا شرما کا نام بھی زوہیب کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ ماڈلنگ کے دنوں میں دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے ایشوریہ رائے کا نام راجیو مول چندانی کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ پرینکا چوپڑا بھی فلموں میں آنے سے پہلے کسی اور کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ اداکارہ ایک بار اسیم مرچنٹ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں جو ایک ماڈل اداکار تھے۔