یوکرائنی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد کی شرکت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کا اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال ہوگیا، خاتون کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرائنی خاتون سیاحت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچی اور پھر یہاں نوکری کی تلاش شروع کر دی، اس دوران انہیں نہ صرف کیریئر کے مواقع ملے بلکہ مذہب اسلام سے بھی متاثر ہوئیں۔
خاتون کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا اور انہوں نے 25 مارچ کو دبئی میں اسلام قبول کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں۔
سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ’جنازہ یو اے ای‘ کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ خاتون کا دبئی میں کوئی رشتہ دار نہیں تھا، خاتون کی نمازہ جنازہ کے لیے ہزاروں افراد القصیٰ قبرستان کی مسجد میں جمع ہوئے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں سال 2022 میں لوئس جین مچل نامی 93 سالہ خاتون (جنہیں ام یحییٰ کے نام سے جانا جاتا ہے) اسلام قبول کرنے کے فوراً بعد انتقال کر گئی تھیں، اس وقت وہ اپنے بیٹے کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago