لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے گزشتہ 3 روز کے دوران میٹرک امتحانی سینٹرز پر چھاپے مارے، مختلف سینٹرز پر بوٹی مافیا کا راج دکھائی دیا جس پر رانا سکندر نے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات کو بھی عہدے سے ہٹادیا۔
وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…