پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا . وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا .


قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 282 روپے 24پیسے ہوگئی . قیمتیں آئندہ 15 دن تک لاگو رہیں گی .
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں