خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے 10 افراد جاں بحق ہوئے

پشاور (قدرت روزنامہ) بارش اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں تباہی سے 10افراد جاں بحق جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 8 بچے اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 27 میں سے 3 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا، شانگلہ میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، دو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں میں مکان کو نقصان پہنچانے کے ساتھ 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ باجوڑ میں بھی جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں، ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی، اور 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔پشاور میں مزید واقعات ریکارڈ کیے گئے جہاں تین افراد زخمی اور ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ نوشہرہ میں تین افراد زخمی اور متعدد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔مانسہرہ میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی اور تین گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مومند، مردان اور وزیرستان میں متعدد مکانات متاثر ہوئے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago