ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے


کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں مجالس عزا برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔ کراچی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس شہادت حضرت علی ؓبدھ21 رمضان کو صبح 12 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی۔
جس میں سوز خوانی و سلام کے بعد علامہ ریحان حیدر رضوی مجلس سے خطاب کرینگے، بعد مجلس جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوگا۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کرینگے، شرکاء جلوس محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی پہنچیں گے۔
نماز ظہریں باجماعت کا اہتمام دوپہر 02:00 بجے دن ایم .اے جناح روڈ بامقابل بندو خان ہوٹل پر حجتہ السلام والمسلمین مولانا محمد حسین رئیسی کی اقتداد میں ادا کی جائے۔ نماز ظہرین کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
مظاہرے کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، سی بریز، صدر دواخانہ منسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بھٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
یوم علی کی جلوس کے لیے کراچی بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں کراچی میں یوم شہادت حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر بڑی تعداد میں ڈیوٹی دیں گے۔
جلوس برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ سے گزرگاہوں کی مکمل سوئپنگ کی جائے گی۔ جلوس برآمد ہونے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی بھی کی جائی گی جبکہ سیکورٹی اداروں کے ماہر نشانہ باز بلند و بالا عمارتوں پر تعینات ہوں گے۔ جلوس کے روٹ اور اس سے متصل بازار اور گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

8 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

18 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

32 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

35 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

42 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

48 mins ago