زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ زارا نور عباس کی والدہ اور سینیئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود نواسی کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔
تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی نواسی کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تصویر اس طرح لی گئی ہے کہ اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔اسما عباس نے اپنی نواسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ۔
زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)


واضح رہے کہ 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔
اس سے قبل سال 2021 میں زارا نور عباس کا بیٹا انتقال کرگیا تھا، اس حوالے سے اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ اُن کی اہلیہ کا پہلا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کے باعث بچے کی قبل از وقت (6 ماہ کے) بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود اپنے اور زارا نور عباس کے بچے کی تدفین کی تھی جبکہ بچے کے انتقال کی وجہ سے زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)