فنڈ ریزنگ تقریب میں عالیہ بھٹ کا قیمتی ہار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
لندن(قدرت روزنامہ) بھارتی سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی فنڈ ریزنگ تقریب میں ان کا مہنگا ہار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔عالیہ بھٹ نے سلام بمبئی فاؤنڈیشن کے تحت لندن میں ہوپ گالا کا انعقاد کیا جس میں غریب بچوں کیلئے فنڈز جمع کیے گئے۔
چیرٹی گالا کی میزبانی کے موقع اداکارہ نے قمتی جواہرات کا ہار پہنا ہوا تھا جس کی مالیت 20 کروڑ بتائی جاتی ہے۔
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ نے اس موقع پر سفید ساڑھی اور گاؤن پہنا ہوا تھا اور وہ اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی فلم ’جگرا‘ کی شوٹنگ مکمل کی جس میں ان کے ساتھ ویدنگ رینا شامل ہیں۔