بوبی دیول نئی فلم میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل ولن کا کردار کریں گے
ممبئی(قدرت روزنامہ) فلم ’انیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار بوبی دیول ایک مرتبہ پھر ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو یش راج کی اسپائی یونیورس کی فلم میں شامل کیا گیا ہے جس میں وہ عالیہ بھٹ کے مدمقابل ولن کا کردار ادا کریں گے۔
بوبی دیول نے ’انیمل‘ میں عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور کے مدمقامل ولن کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یش راج فلمز کا پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس میں عالیہ اور بوبی دیول کی شرکت کنفرم ہوگئی ہے۔ جاسوسی فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس کے نصف آخر میں ہوگا اور اس کیلئے پیپرورک مکمل ہوچکا ہے۔