ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ اور موجودہ گرل فرینڈ کی ساتھ تصویر وائرل


گوا(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور موجودہ گرل فرینڈ صبا آزاد خان کی ساتھ پارٹی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوزین خان نے اپنے بیٹے ہریان روشن کی 18ویں سالگرہ منائی جس کے لیے اُنہوں نے گوا میں ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔
اس پارٹی میں ہریتھک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد خان کے ہمراہ شرکت کی تھی جبکہ اُن کے خاندان کے دیگر افراد بھی پارٹی کا حصہ تھے۔
ہریتھک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد خان اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے گوا میں بہت اچھا وقت گزارا جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔
پارٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ سوزین خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کی تھی۔
تصویر میں سوزین خان اور صبا آزاد کو خوشی سے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے سوزین نے اپنے سابق شوہر کی گرل فرینڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈارلنگ صبا! آپ کی محبت اور شرکت کے لیے بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان بالی ووڈ کی مشہور انٹیریئر ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں، ہریتھک اور سوزین نے دسمبر 2000 میں بنگلور میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس جوڑی کے درمیان سال 2014 میں طلاق ہوگئی تھی۔
اگرچہ، ہریتھک روشن اور سوزین خان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہے، دونوں اکثر سالگرہ وغیرہ کے موقع پر ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر دلی پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔
ہریتھک روشن طلاق کے بعد صبا آزاد خان کو ڈیٹ کررہے ہیں جبکہ سوزین خان کے بوائے فرینڈ ارسلان گونی ہیں۔