کرایہ کے معاملہ پر تلخ کلامی، رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ رسید کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں کرایہ کے معاملے پر تکرار پر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ رسید کردیا، سیف سٹی پولیس نے رکشہ ڈرائیو کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق خاتون کی رکشہ ڈرائیور سے کرایہ کے معاملے پر تکرار ہوئی تھی، رکشہ ڈرائیو نے طیش میں آکر خاتون کو تھپڑ مار دیا تھا۔
خاتون نے رکشہ ڈرائیور پر گالم گلوچ اور بے ہودہ زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا، رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد خاتون نے 15 پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کی۔
سیف سٹی ٹیم نے خاتون کی شکایت پر فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔