سعودی عرب میں طوفانی بارش، سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ جب کہ مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین نے برسات کے دوران طواف کعبہ بھی کیا۔

آج نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی جبکہ جازان میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلوں کے باعث وادیوں میں پھنسے افراد کو ریسیکو کر لیا گیا۔ادھرعسیر ریجن کے علاقے النماص میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ژالہ باری کے باعث درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی اور عمرہ زائرین نے برسات کے دوران طواف کعبہ کیا۔زائرین نے دوران بارش اللہ کے حضور خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم غیر یقینی رہے گا۔

Recent Posts

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

7 mins ago

بادشاہوں کا کھیل ’پولو ‘ گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’پولو‘ گلگت بلتستان کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ یہ کھیل صدیوں…

15 mins ago

گلگت بلتستان کے 80 طلبہ بھی کرغزستان میں محصور، حکومت کا سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں ملکی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے…

39 mins ago

کرغزستان سے طلبہ کی وطن واپسی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے وزیراعلیٰ…

42 mins ago

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

48 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

54 mins ago