پشاور ہائیکورٹ؛سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

پشاور(قدرت روزنامہ)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ میں فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سپیکر کے پی اسمبلی کی ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست علی عظیم آفریدی کی وساطت سے سپیکر نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نہ اسمبلی اکا جلاس ہے اور نہ ریکوزیشن آیا ہے ممبران سے حلف کیسے لیا جائے .

قبل ازیں سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابر سلیم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک اجلاس بلانے کیلئے حکومت یا اپوزیشن کی ریکوزیشن نہیں آئی،قانونی ٹیم اور محکمہ قانون نے مشورہ دیا گورنر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں،سپیکر کے پی اسمبلی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں،اسمبلی ہال کو پولنگ سٹیشن ڈیکلیئرکر دیاگیا ہے،الیکشن کمیشن اب بادشاہ ہے ، جب چاہے انتخابات کرائیں .

. .

متعلقہ خبریں