پیپلز پارٹی کل سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگی، شرجیل میمن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلزپارٹی اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے عدلیہ آزاد ہو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدو جہد کی تھی، اچانک سب کو عدلیہ کی آزادی یاد آنا، سوالیہ نشان ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ریڈلائن بی آرٹی کا کام بھی مکمل ہونے جا رہا ہے، ٹرانسپورٹ کے نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایکشن لے رہے ہیں۔