تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ کمرہ مختص کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
گورنرخیبرپختونخوا غلام علی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی جس میں خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی۔
ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کو خواجہ سراؤں کو درپیش سنجیدہ نوعیت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے خواجہ سراؤں کیلئے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں علیحدہ کمرہ اور تدفین کے لیے علیحدہ قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہاکہ خواجہ سراؤں کو درپیش تمام دیگر مشکلات کے حل کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔