جماعتِ اسلامی کا عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عید کے بعد ریجیکٹڈ حکومت اور فارم 47 کی حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے کراچی میں ڈکیتی واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صورتحال بدترین ہے، کراچی کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اشرافیہ کی حفاظت کررہی ہے۔
کراچی میں ساڑھے 4 ہزار ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں، 48 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہو گئے، رولنگ کلاس ہماری تقدیر فیصلے کرتے ہیں، پولیس کو ہماری حفاظت کرنی چاہیے لیکن وہ اشرافیہ کہ حفاظت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات کو بڑھا چڑھا کر بیان کررہے ہیں، کون بڑھا چڑھا کر بیان دے رہا ہے، کیا لوگ جاں بحق نہیں ہوئے ؟کیا بچوں کو تعلیم مل رہی ہے ؟‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال بدترین ہے، قاتلوں اور ڈاکوؤں کے لیے یہ سرزمین کھلی چھوڑ دی گئی ہے، کراچی جو پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے اسے ڈاکوؤں کے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے، رمضان میں مہنگائی کو کم کیا جاتا ہے سہولیات دی جاتی ہیں، یہاں مہنگائی بڑھ جاتی ہے، لا اینڈ آرڈر بد بدترین بن جاتا ہے،