جماعتِ اسلامی کا عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عید کے بعد ریجیکٹڈ حکومت اور فارم 47 کی حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے کراچی میں ڈکیتی واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صورتحال بدترین ہے، کراچی کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اشرافیہ کی حفاظت کررہی ہے۔
کراچی میں ساڑھے 4 ہزار ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں، 48 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہو گئے، رولنگ کلاس ہماری تقدیر فیصلے کرتے ہیں، پولیس کو ہماری حفاظت کرنی چاہیے لیکن وہ اشرافیہ کہ حفاظت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات کو بڑھا چڑھا کر بیان کررہے ہیں، کون بڑھا چڑھا کر بیان دے رہا ہے، کیا لوگ جاں بحق نہیں ہوئے ؟کیا بچوں کو تعلیم مل رہی ہے ؟‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال بدترین ہے، قاتلوں اور ڈاکوؤں کے لیے یہ سرزمین کھلی چھوڑ دی گئی ہے، کراچی جو پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے اسے ڈاکوؤں کے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے، رمضان میں مہنگائی کو کم کیا جاتا ہے سہولیات دی جاتی ہیں، یہاں مہنگائی بڑھ جاتی ہے، لا اینڈ آرڈر بد بدترین بن جاتا ہے،

Recent Posts

احسن اقبال ہتک عزت کیس؛ مراد سعید کی گزشتہ سماعتیں کالعدم قرار دینے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے احسن اقبال کی جانب سے…

11 mins ago

کراچی سے لوگ لاپتا: وزارت دفاع کو تمام خفیہ اداروں سے رپورٹ لانے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 2018ء سے لاپتا شہری…

18 mins ago

عدت کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کیس میں عمران خان…

36 mins ago

آئی ایم ایف کی بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے، پیٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے بجلی و گیس ٹیرف میں…

47 mins ago

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے قرض پروگرام کیلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغازقرض اہداف…

59 mins ago

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کاپیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کاپیمرا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا، پریس…

1 hour ago