وفاقی حکومت کے حساس معلومات کےتحفظ کیلئے سائبرمحاذ پر سیکیورٹی اقدامات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے سائبر محاذ پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم آفس سمیت ڈیڑھ درجن وزارتوں، اداروں کے آئی ٹی سیکیورٹی کا آڈٹ کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ میں سیفٹی کے مؤثر معیارات پر پورا نہ اترنےکی نشاندہی کی گئی، آڈٹ کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نےکیا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی آڈٹ، سائبرحملوں اور بریچ کی تحقیقات کی گئیں، صدر اور وزیراعظم آفس کا آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ مکمل کیا گیا، داخلہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آبی وسائل کی وزارتوں کا آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سائبرآڈٹ والے ڈویژنز اور اداروں میں کابینہ ڈویژن، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔
مزید بتایا کہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانےکی ویب سائٹ/ سی پیک سیکریٹریٹ پرسائبر حملےکی ایولیویشن کی گئی، نیپرا کی ویب سائٹ کی سائبر سیکیورٹی بریچ پر بھی تحقیقات مکمل کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسی طرح بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلایمنٹ کی ویب سائٹ پر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، اسی طرح پاورڈویژن کےآئی ٹی نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹرکی ٹیکنیکل ایولیویشن کی گئی۔
مزید بتایا کہ گندم کےبیج کی تقسیم، سستا آٹا ایپلیکشن سے متعلق ٹیکنیکل جانچ پڑتال کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی آڈٹ میں پتا چلاکہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز نے اہم اقدامات نظرانداز کیے، محفوظ انٹرنیٹ تک رسائی کے اقدامات نظر انداز کرنےکی نشاندہی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاس ورڈ مینجمنٹ اور ڈیوائس کنٹرول میکنزم جیسےاقدامات نظر انداز کیے گئے۔

Recent Posts

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

12 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

33 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

7 hours ago