فلم ’دغا باز دل‘ عیدالفطر پر ریلیز کے لیے تیار، آفیشل ٹریلر جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پروڈیوسر و ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دغا باز دل‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ہیرو علی رحمان اور ہیروئن مہوش حیات پر فلمایا گیا شادی کا گانا ’گوری تیرا جھمکا‘ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سلیم شیخ ، بابر علی، تزئین حسین، لیلیٰ واسطی اور مومن ثاقب بھی شامل ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ محسن علی اور وجاہت رؤف نے لکھا ہے۔
شائقین کو مہوش حیات اور علی رحمان کی اس فلم کا بے تابی سے انتظار تھا۔ ٹریلر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں پنجابی گھرانوں کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں مہوش حیات ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو مافوق الفطرت طاقت رکھتی ہے۔
شائقین نے ٹریلر میں مہوش حیات اور علی رحمان کی جوڑی کو خوب پسند کیا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹس میں اظہار بھی کیا ہے۔