اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے طے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج رواں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی دن رہا۔
کاروباری دن میں 100انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہوکر 66796 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.36 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 9406 ارب روپے ہے۔