عمران خان سے جیل میں وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات، زیرسماعت مقدمات پرگفتگو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی۔
علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں پارٹی معاملات اور صوبے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گزشتہ روز نکالی گئی ریلی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت زیرسماعت مقدمات پربھی گفتگو ہوئی۔